سپریم کورٹ بحریہ سے ملنے والی رقم کے سندھ میں استعمال کو یقینی بنائے، ایاز لطیف پلیجو

450 ارب روپے سندھ کی تعلیم، صحت، زراعت، تھر کے پانی کے لئے خرچ کئے جائیں

اتوار 25 اگست 2019 00:03

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بحریہ سے ملنے والی رقم کے سندھ میں استعمال کو یقینی بنائے، انہوں نے تجویز دی کہ ریٹائرڈ جسٹس غلام ربانی قریشی،موسیٰ لغاری،عبدالرسول میمن اور سرمد جلال عثمانی کی کمیٹی بنائی جائے، ایک بیان میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ 450 ارب روپے سندھ کی تعلیم، صحت، زراعت، تھر کے پانی کے لئے خرچ کئے جائیں، ریٹائرڈ ججز کی کمیٹی سندھ سے ایڈز اور ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے پراجیکٹس مانیٹر کرے، انہوں نے کہا کہ ججز کمیٹی سندھ میں خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیے منصوبے شروع کرائے، سندھ کا لوٹا ہوا پیسہ سندھ میں ہی استعمال ہونا چاہیے، سندھ و تیل، گیس سمیت قدرتی وسائل سے مالا مال ہے مگر کرپشن اور اقرباء پروری کی وجہ سے بھوک، بدحالی اور بیروزگاری کا بھوت زندگیاں نگل رہا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں