حیدرآباد میں ٹریفک کا مسئلہ انتہائی گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا ہے، عمران قریشی

پیر 16 ستمبر 2019 22:28

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں ٹریفک کا مسئلہ انتہائی گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا ہے اور شہر کی مین شاہراہ سمیت علاقوں میں کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے جس کے باعث شہریوں خاص طورپر سکول کے بچوں کو پریشانی سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ جگہ جگہ غیرقانونی پارکنگ اسٹینڈ بنادیئے گئے ہیں جہاں کھڑی ہونیو الی گاڑیوں سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اسی طرح حیدرآباد، قاسم آباد اور لطیف آباد کی مین شاہراہوں پر جگہ جگہ فروٹ اور دیگر اشیاء فروخت کرنے والوں کے ٹھیلے کھڑے ہوتے ہیں جس سے سڑکوں پر گاڑیاں چلانا دوبھر ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس کے محکمے میں موجود کرپٹ افسران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے اس طرح کے اقدامات کررہے ہیں کہ جس سے شہری پریشانی کا شکار ہورہے ہیں۔

بینکوں ، ہسپتالوں ، شاپنگ مال اور شاہراہوں پر گاڑیاں کھڑی کرنے پر پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ وصول کیا جاتا ہے لیکن ان بھتہ لینے والوں کو کوئی بھی روکنے کو تیا رنہیں ہے اگر یہی صورتحال رہی تو کچھ دن بعد شاہراہوں پر پیدل چلنا بھی مشکل ہوجائے گا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں