چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو عبدالحق میمن کی زیرصدارت کارکردگی بارے جائزہ اجلاس

پیر ستمبر 22:28

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو عبدالحق میمن نے حیسکو ریجن کے آپریشن سرکل میرپورخاص اور آپریشن سرکل نوابشاہ کے تمام افسران جس میں سپرنٹینڈنگ انجینئر نوابشاہ سرکل محمد مٹھل شیخ ، سپرنٹینڈنگ انجینئر سرکل میرپورخاص خوب چند، یگزیکٹو انجینئرز، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ، ریوینیو افسراور ایس ڈی اوز سے حیسکو کانفرنس ہال میں کارکردگی کے بارے میں تفصیلی میٹنگ کی۔

حیسکو چیف نے میٹنگ میں سختی سے ہدایات دیں کہ اس وقت حیسکو کے 80ارب 40 کروڑ 40 لاکھ کے واجبات ہیں ، جس میں سے وفاقی اداروں پر 3 ارب 66 کروڑ 64 لاکھ ، صوبائی اداروں پر 5 ارب 60 کروڑ 36 لاکھ جبکہ نجی صارفین پر حیسکو کے 71 ارب 13 کروڑ 4 لاکھ کے واجبات ہیں جس کی 100 فیصد وصولی کو یقینی بنانے کیلئے گھر گھر چیکنگ کرکے واجبات کی ادائیگی چیک کی جائے، عدم ادائیگی پر بجلی کنکشن بلا تفریق منقطع کئے جائیں، زیادہ واجبات والے صافین کی شکایات فوری حل کی جائیں جس کیلئے کھلی کچھریاں منعقد کی جائیں جس میں صارفین بجلی کے بلوں کی آسان اقساط بنوا کر بجلی کے بل جمع کروائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میٹر ریڈر ز صارفین کو درست ریڈنگ کے ساتھ بل ارسال کرنے کے پابند ہیں، افسران بجلی کے بلوں کی درست ریڈنگ بھی چیک کریں، بجلی چوروں کو کیفر کردار تک پنہچایا جائے بجلی چوری خاتمہ کریں بجلی چوروں کے کنڈہ کنکشن منقطع کرکے ان کے خلاف مروجہ قانون کے تحت FIR درج کرائی جائیں اور نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کی جائیں۔

میٹنگ میں چیف آپریٹنگ آفیسرمحمد سلیم خان ، چیف کمرشل آفیسر خالد حسین بھٹی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کمرشل محمود علی قائمخانی ، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ ایچ آر شفیق احمد میمن ، چیف انجنیئر P&E منظور کاکیپوٹہ ، ڈائریکٹر MIS جمیل احمد قائمخانی ، ریجنل منیجر M&T محمود مگسی ، منیجرMM شفقت، ڈائریکٹر TM&CM بشیر احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر سیفٹی، مشتاق احمد دایو، حیسکو چیف کے PSO فہیم اللہ میمن و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments