حیدرآباد کے مسائل گھمبیر ، 20ستمبر کو جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا جائے گا،انیس احمد قائم خانی

منگل 17 ستمبر 2019 23:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس احمد قائم خانی نے حیدرآباد میں پارٹی ذمہ داروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ 20ستمبر کو حیدرآباد میں جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں چیئرمین سید مصطفی کمال خصوصی شرکت کرینگے انہوں نے جنرل ورکرز اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایت جاری کیں انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے مسائل گھمبیر صورتحال اختیار کرچکے ہیں بلدیہ واسا حیسکو سمیت تمام شعبے عوام کوسہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں جنرل ورکرز اجلاس میں سید مصطفی کمال اس حوالے سے خصوصی گفتگو کرینگے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں