ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی زیر صدارت حیدرآباد میں شجر کاری مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس

بدھ 18 ستمبر 2019 23:39

حیدرآباد18ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد محمد یوسف شیخ نے شہباز ہال حیدرآباد میں شجر کاری مہم کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام سرکاری محکموں کے متعلقہ افسران پر اپنی برہمی کا اظہار کیا اور انہیں سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اس سال15اکتوبر تک شجرکاری کے اہداف پورا کرنے کو ہر صورت یقینی بنائیں اور بعدمیں مرحلہ وار مارکنگ پلان پیش کر کے متعلقہ فاریسٹ آفیسر سے مزید پودے حاصل کیے جائیںجبکہ انہوں محکمہ جنگلات کے متعلقہ افسران کو ھدایت کی کہ شجرکاری مارکنگ پلان پیش کرنے کے بعد ہی مقررہ اہداف کے حساب سے بقیہ پودے فراہم کریں تاکہ شجرکاری مہم سے متعلق سرکاری اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے کہ انہوں نے دیئے گئے اہداف کس حد تک پورے کیے ہیں انہوں نے ادارہ تحفظ ماحولیات حیدرآباد کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات میں دو روپے کا پودہ دستیاب لہذا پرائیویٹ نرسریوں سے مہنگے داموں پودے خریدنے سے گریز کیا جائے انہوں نے انہیں مزید ہدایت کی کہ وہ ایسے علاقوں کی نشاندہی کریں جہاں زیادہ آلودگی ہے اور درختوں کی دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ ضرورت ہے تاکہ وہاں ترجیحی بنیادوں پر شجرکاری کی جا سکے انہوںنے حیسکو انتظامیہ کو بھی ھدایت کی کہ وہ بھی اپنے متعلقہ علاقوں میں شجر کاری کو یقینی بنائیں جس پرسپرینٹنڈنٹ انجینئر حیسکو عبدالستار سوہو نے مشورہ دیا کہ ایسے درخت لگائے جائِیں جو کہ ماحول دوست اور شھر کی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث بنیں تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ حیسکو کی جانب سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ حیدرآباد کے تمام گرین بیلٹس کو بحال کریں اور وہاں سے ہر قسم کے تجاوزات کو ختم کیا جائے اورشجرکاری مہم میں مثبت کردار ادا کرنے والے عام افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیںتعریفی اسناد دی جائیں تاکہ لوگوں میں شجرکاری کرنے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کا رجحان بڑھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد فراز احمد صدیقی ، اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد فد احسین شورو ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد ابراہیم ارباب اور دیگر متعلقہ افسران بھی وہاں موجود تھے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں