کشمیربنے گا پاکستان، حیدرآباد کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں اور دفاتر کے باہر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اورکرفیو کے خلاف مظاہرے

جمعہ ستمبر 23:29

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) کشمیربنے گا پاکستان، حیدرآباد میں جمعتہ المبارک کو تمام ہی سرکاری ونجی تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر کے باہر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اورکرفیو کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اس دوران شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم ہاتھوں میں بلند کئے ہوئے تھے۔

وہ کشمیر بنے گاپاکستان کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے جبکہ واپڈا پیغام یونین کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس سے پیغام یونین کے مرکزی سکریٹری جنرل ساجن پنہور ،صوبائی رہنماؤں علاؤالدین قائم خانی ، محمد اعظم خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور ہمارا حصہ ہے کشمیر کی آزادی کے بغیر تکمیل ِپاکستان نہ مکمل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے مزدور کشمیر کی مظلوم عوام کے ساتھ ہیں، ان کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد کی جانب سے ایک بڑا احتجاجی مارچ لطیف آباد نمبر10سے نکالا گیا جس سے خطاب کرتے ہو ئے جمعیت کے صوبائی ناظم اسد علی قریشی اور حیدرآباد کے ناظم سعد احسن قاضی نے کہاکہ ہم کشمیر کو اپنے ملک کا حصہ اور شہ رگ سمجھتے ہیں یہی قائد اعظم ؒ کا فرمان تھا۔-

حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments