حیدرآباد میں دو افراد کے ڈینگی میں مبتلا ہونے کی تصدیق

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:29

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) حیدرآباد میں بھی ڈینگی کے مریض سامنے آگئے ، سول ہسپتال میں داخل کردیا گیا ، لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جام شورو کی تجربہ گاہ میں دو افراد کے ڈینگی میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے ان میں جام شورو کے 30سالہ محمد اویس اور21سالہ عنایت علی شامل ہیں جنہیں سول اسپتال حیدرآباد کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے معلوم ہوا ہے کہ ڈینگی کی اور بھی کئی افراد میں تصدیق ہوئی ہیں جنہیں کراچی کے نجی ہسپتالوں میں لے جایاگیا ہی-

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں