ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ کی زیرصدارت ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:35

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہم سب کو ملکر ٹریفک کے مسائل کا مستقل حل تلاش کرنا ہوگا، حیدرآباد کراچی کے بعد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے بڑھتی آبادی کے ساتھ مسائل بھی بڑھ رہے ہیں، شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہونے کی وجوہات معلوم کر کے تجاوزات کو ختم کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفترٹریفک مینجمنٹ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز بلڈنگ میں کیا ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے کہا کہ شاہراہوں پر جہاں کہیں ضرورت ہو یو ٹرنز بنائے جائیں اور شہر میں پارکنگ زونس بھی بنائے جائیں اور اس کے ساتھ ساتھ بس اڈوں سے بھی تجاوزات کو مکمل طور پر ختم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کے حوالے سے عوام میں آگاہی بیدار کی جائے اور ضلعی انتظامیہ ہر صورت میں ٹریفک قوانین نافذ کریں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اجلاس میں حیدرآباد کے ٹریفک مسائل پر تفصیلی بحث کی گئی اجلاس میں تجویز دی گئی کہ آٹو بھان روڈ ، اسٹیشن روڈ اور گدو چوک سے حیدر چوک تک جو سڑکیں ہیں ان سڑکوں کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لیا جائے اور ان سڑکوں کو ٹریفک کے حوالے سے مثالی روڈز بنانے کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون سید سجاد حیدر ، ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم احمد شیخ ، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد عائشہ ابڑو ، ایس ایس پی حیدرآباد عدیل احمد چانڈیو اور دیگر نے شرکت کی بعد ازاں ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے حیدرآباد میں تاریخی مقامات کو محفوظ بنانے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی مقامات اور ورثاء قرار دی جانے والی عمارتوں کو ان کی اصل حالت میں بحال کرنے کیلئے ماہرین آثار قدیمہ سے مد د لی جا رہی ہے اجلاس میں سابقہ وائس چانسلر شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی خیرپور پروفیسر ڈاکٹر نیلوفر شیخ نے بحیثیت ماہر آثار قدیمہ شرکت کی انہوں نے کہا کہ تاریخی مقامات اور عمارتوں کی حفاظت کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے ااور ہم سب کو ملکر اپنے تاریخی ورثے کو محفوظ بنانا ہوگا اجلاس میں ڈاکٹر نیلوفر شیخ نے تجویز دی کہ ماہر ین آثار قدیمہ پر مشتمل ڈسٹرکٹ ہیریٹیج کمیٹی بنائی جائے جوکہ حیدرآباد کے تاریخی مقامات کو محفوظ بنانے کیلئے کام کرے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں