چھوٹی عمر کی بچیوں کو ورغلا کر بیرون ملک فروخت کرنے والی منظور فاطمہ اور دیگر کو گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کی جائے، مسماة عابدہ مظفر

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:44

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) لطیف آباد نمبر9 حیدرآباد کی رہائشی مسماة عابدہ زوجہ مظفر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ چھوٹی عمر کی بچیوں کو ورغلا کر بیرون ملک فروخت کرنے والے میری جیٹھانی منظور فاطمہ اور دیگر کو گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے مسماة عابدہ نے کہاکہ ڈیڑھ ماہ قبل میں نے اپنی19سالہ بیٹی فضاء کی شادی جیٹھانی کے بیٹے کاشف سے کی جو کہ46سال کا ہے شادی کے تین روز کے بعد جب میری بیٹی گھر آئی تو بتایا کہ کاشف مجھے زبردستی شراب پینے پر مجبور کرتا ہے انکا ر کرنے پر تشدد کرتا ہے اور میں اب واپس نہیں جاؤں گی شوہر سے طلاق لینا چاہتی ہوں اس نے مزید کہاکہ لندن میں رہائشی پزیر میری چھوٹی جیٹھانی نے فون کرکے بتایا کہ منظور فاطمہ دبی میں چھوٹی عمر کی لڑکیاں شادی کے بہانے لے جاکر فروخت کرتی ہے اور سیکس والی ادویہ فروخت کرنے کے کاروبار میں ملوث ہے یہ معلوم ہونے پر میں نے طے کرلیا کہ کسی بھی صورت میں اپنی بیٹی کو بیرون ملک نہیں جانے دوں گی اس کے لئے عدالت میں خلع کی درخواست کردی ہے اس پر طیش میں آکر کاشف اور اس کی ماں نے حالی روڈ تھانے پر جھگڑے کی جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی ہے اور پولیس کو بھاری رشوت دے کر مقدمہ درج کرایا ہے جس میں ہم نے ضمانت کرالی ہے عابدہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ چھوٹی عمر کی لڑکیوں کو بیرون ملک فروخت کرنے کے کاروبار میں ملوث منظور فاطمہ اور اس کے بیٹے کے خلاف فوری کاروائی عمل لاکر کر معصوم بچوں کو بچایاجائے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں