حیدرآباد، امن کے عالمی دن کے موقع پر مختلف تنظیموں کی ریلیاں

ہفتہ ستمبر 23:28

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) امن کے عالمی دن کے موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں ، محکمہ تعلیم حیدرآباد کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام سرور ملاح، ڈی او غلام محی الدین کی سربراہی میں نیول رائے اسکول سے ریلی نکالی گئی جوکہ مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی حیدرآباد پریس کلب پہنچی، ریلی میں موجود اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے سوا دنیا میں امن کا قیام ناممکن ہے ، اس حوالے سے تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں اور ساتھ میں ان کی تربیت بھی کریں تاکہ باشعور نسل پروان چڑھ سکے۔ پیس اینڈ ڈویلپمنٹ سوسائٹی کی جانب سے معروف شاعر فتح شاہ فراق نے بھی حیدرآباد پریس کلب کے باہر امن کے حوالے سے مظاہرہ کیااور لوگوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس سے پوری دنیا میں امن قائم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments