ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر ہوسڑی پولیس کااینٹوں کے بھٹے پر چھاپہ ،ایک ہی خاندان کے 13 افراد کو آزاد کروالیاگیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:55

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر ہوسڑی پولیس نے اینٹوں کے بھٹے پر چھاپہ مارکر ایک ہی خاندان کے 13 افراد کو آزاد کروالیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ حیدرآباد میں دائر ایک درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ اینٹوں کے بھٹے پر بھٹہ مالک نے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جس میں مرد خواتین اور کمسن بچے شامل ہیں سے جبری مشقت لی جارہی ہے۔ایس ایچ اوہوسڑی فاروق راہوپوٹو نے اپنی ٹیم کے ساتھ ہوسڑی میں ہارون ہوٹل کے قریب اینٹوں کے بھٹے پر چھاپہ مار کر 13 افراد کو بازیاب کرا لیا اور انہیں سیشن کورٹ میں پیش کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں