حیدرآباد میں ڈینگی بخار تیزی سے پھیلنے لگا، سول ہسپتال دیگر سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں بیسیوں مریض زیرعلاج

ضلعی انتظامیہ، بلدیہ اعلیٰ، کنٹونمنٹ بورڈ اور محکمہ صحت سندھ نے ڈینگی کے سدباب کے لئے بروقت مناسب اقدامات نہیں اٹھائے

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) حیدرآباد میں ڈینگی بخار تیزی سے پھیل رہا ہے، سول ہسپتال دیگر سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں بیسیوں مریض زیرعلاج ہیں جن کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ، بلدیہ اعلیٰ، کنٹونمنٹ بورڈ اور محکمہ صحت سندھ نے ڈینگی کے سدباب کے لئے بروقت مناسب اقدامات نہیں اٹھائے اور اب علاج کے لئے بھی انتظامات ناکافی ہیں۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں کچرے کے ڈھیروں اور گٹر اور نالیاں ابلنے سے جگہ جگہ گندہ پانی جمع رہنے کی وجہ سے مچھروں کی بھرمار ہے ،بلدیہ اعلیٰ اور ضلعی انتظامیہ نے مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لئے بر وقت اسپرے کا انتظام نہیں کیا، بلدیہ نے کافی تاخیر سے ناکافی اور محدود اسپرے کرایا جس سے مچھروں کی افزائش کو نہیں روکا جا سکا ،شہر اور لطیف آباد میں ملانے والی شاہراہ کے دونوں واقع کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر قبضہ وسیع گرائونڈ عید کے ایام سے بارش کے پانی سے بھرے ہوئے ہیں اور مچھروں خصوصاً ڈینگی بخار کے مچھروں کی افزائش کے لئے نہایت موزوں جگہ ہیں کنٹونمنٹ بورڈ نے پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام نہیں کیا اور فٹ بال گرائونڈ سے پانی کے عدم اخراج کی ذمہ داری حیدرآباد واسا پر ڈالی جا رہی ہے ،سٹی ،قاسم آباد لطیف آباد میں کچرے کے ڈھیروں اور جگہ جگہ گندہ پانی جمع رہنے کی وجہ سے مچھروں کی بھرمار ہے، ملیریا عام ہو رہا ہے، بچے خاص پر متاثر ہیں جبکہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے بھی نزلہ زکام کھانسی اور بخار عام ہیں ہسپتال بچوں سمیت مریضوں سے بھرے ہوئے ہیںاور اب ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے ، سول ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے شعبے میں صرف 8 بستروں کی گنجائش ہے جبکہ ڈیڑ ھ درجن کے قریب مریض داخل ہیں جن کے لئے عارضی اضافی انتظام کیا گیا ہے ،بھٹائی ہسپتال پریٹ آباد اور قاسم آباد گورنمنٹ ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے علاج کے لئے کوئی خصوصی انتظام نہیں ،خصوصاًبخار ملیریا ہے ،ٹائیفائڈ یا ڈینگی ہے اس کی تشخیص کے مناسب انتظامات نہیں جبکہ علاج اور ادویہ کی سہولتوں کی دستیابی تو بعد کی بات ہے ،اس لئے سینکڑوں مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں