جاری ترقیاتی اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کر کے انہیں فعال بنا یا جائے،ڈویژنل کمشنر حیدرآباد کی ہدایت

منگل 15 اکتوبر 2019 23:36

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ حیدرآباد کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محکمے کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کر کے انہیں فعال بنائیں تاکہ عوام ان اسکیموں سے مستفید ہو سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسو بھرگڑی میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمینٹ کے تحت جاری واٹر سپلائی کی اسکیموں کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عبدالرشید بھٹو، ایس ڈی او اسلم ڈاہری و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ڈویزنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے مسو بھرگڑی میں واٹر سپلائی کی غیر فعال اسکیم اور اسکیم سے ملحقہ علاقے میں سیوریج اوربرساتی پانی کی عدم نکاسی پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو سخت ہدایت دی کہ واٹر سپلائی کی اسکیموں کو مکمل فعال بنایا جائے جبکہ اس ضمن میں مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں جائیں اور جلد از جلد اس علاقے سے پانی کی نکاسی کو بھی ممکن بنایا جائے انہوں نے متعلقہ اداروں کے افسران کو مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان اسکیموں کے لیے حیسکو حکام سے رابطہ کرکے بجلی کا کنکشن حاصل کریں اور مجھے تمام مسائل تحریری طور پر ارسال کئے جائیںڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے متعلقہ اداروں کے افسران کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کو حل کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی لہذا تمام افسران و عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں انہوں نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمینٹ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے عملے کو متحرک بنائیں اور غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیںاس موقع پر متعلقہ افسران کی جانب سے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد کو اسکیموں میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں