تعمیراتی پروجیکٹ یا پلاٹوں کی اسکیم میں کسی بھی قسم کی اشتہاری مہم یا بکنگ سے اتھارٹی سے این او سی حاصل کرنا لازمی ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اعلامیہ

منگل 15 اکتوبر 2019 23:36

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، حیدرآبادریجن کے اعلامیہ کے مطابق مندرجہ ذیل ہاؤسنگ اسکیمزکے مالکان نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے اجازت نامہ برائے فروخت تاحال حاصل نہیں کیاہے اور مذکورہ اسکیمز کی تشہیر ، پرنٹ میڈیا پر جاری ہے نیز غیر قانونی بکنگ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے جبکہ تعمیراتی پروجیکٹ یا پلاٹوں کی اسکیم میں کسی بھی قسم کی اشتہاری مہم یا بکنگ سے قبل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے این او سی برائے تشہیر و بکنگ حاصل کرنا لازمی ہے لہٰذامندرجہ ذیل اسکیمز کے مالکان و اسپانسر زکا یہ عمل سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979/82 کے تحت غیر قانونی فعل ہے ، ادارے نے مذکورہ اسکیمز کے خلاف اپنی قانونی کارروائی شروع کر دی ہے "اپنا گھر اؤسنگ اسکیم"، تعلقہ کوٹری ، ضلع جامشوروالکریم ریزیڈنسی ہاؤسنگ اسکیم"، تعلقہ کوٹری ضلع جامشورو -"سچل ولاز ہاؤسنگ اسکیم"، تعلقہ کوٹری ضلع جامشورو "رحمن گارڈن ہاؤسنگ اسکیم"، تعلقہ کوٹری ضلع جامشورو "عائشہ سٹی ہاؤسنگ اسکیم"، تعلقہ کوٹری ضلع جامشورو "ڈائمنڈ سٹی ہاؤسنگ اسکیم"، تعلقہ کوٹری ضلع جامشورو "محمود گارڈن ہاؤسنگ اسکیم"، تعلقہ کوٹری ضلع جامشورو "غلام حسین ہاؤسنگ اسکیم"، تعلقہ کوٹری ضلع جامشورو صدر سٹی ہاؤسنگ اسکیم"، تعلقہ کوٹری ضلع جامشورو "انڈس سٹی ہاؤسنگ اسکیم"، تعلقہ کوٹری ضلع جامشورو لندن ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم"، تعلقہ کوٹری ضلع جامشورو "جدہ ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم"، تعلقہ کوٹری ضلع جامشورو "شہباز ہاؤسنگ اسکیم"، تعلقہ کوٹری ضلع جامشورو "علی ہومز ہاؤسنگ اسکیم"، تعلقہ کوٹری ضلع جامشورو سید سلطان سٹی ہاؤسنگ اسکیم"، تعلقہ کوٹری ضلع جامشورو "فیصل ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم"، تعلقہ کوٹری ضلع جامشورو "گلشن رحمن ہاؤسنگ اسکیم"، تعلقہ کوٹری ضلع جامشورو "المدینہ سٹی ہاؤسنگ اسکیم"، تعلقہ کوٹری ضلع جامشورو مکہ ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم"، تعلقہ کوٹری ضلع جامشورو "محمدی ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم"، تعلقہ کوٹری ضلع جامشورو "اسد ہاؤسنگ اسکیم"، تعلقہ کوٹری ضلع جامشورو "سنگم سٹی ہاؤسنگ اسکیم فیز"I، تعلقہ کوٹری ضلع جامشورو،"سنگم سٹی ہاؤسنگ اسکیم فیز"II، تعلقہ کوٹری ضلع جامشور"نیو گورکھ ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم"، تعلقہ کوٹری ضلع جامشورو ، "زم زم سٹی ہاؤسنگ اسکیم"، تعلقہ کوٹری ضلع جامشورو "الطائف سٹی ہاؤسنگ اسکیم"، تعلقہ کوٹری ضلع جامشورو شامل ہیں عوام کو اُن کے اپنے مفاد میں مشورہ دیا گیاہے کہ مذکورہ بالا ہاؤسنگ اسکیمز یا کسی بھی پروجیکٹ و اسکیم میں بکنگ یا خرید و فروخت سے قبل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ریجنل آفس سوک سینٹر ٹھنڈی سڑک حیدرآباد سے معلومات حاصل کر لیں بصورت دیگر ادارہ کسی بھی قسم کی بکنگ یا لین دین میں ثا لث کا کردار ادا نہیں کریگا ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں