واسا کی جاری ترقیاتی اسکیموں میں عوامی اہمیت کی اسکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، محمد عباس بلوچ

منگل 15 اکتوبر 2019 23:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء)ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ واسا کی جاری ترقیاتی اسکیموں میں عوامی مسائل کے حل کی اہم اسکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ حیدرآباد کی عوام جلد از جلد ان اسکیموں سے استفادہ حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ تمام اسکیموں کو ایک ساتھ شروع کیا جاتا ہے اور کوئی بھی اسکیم مقررہ وقت پر مکمل نہیں ہوپاتی اس لیے زیادہ اہم اسکیموں کو ترجیحات میں رکھتے ہوئے کام شروع کیا جائے اس بات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر شہباز بلڈنگ میں واسا کے افسران کے ساتھ ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایم ڈی واسا مظفر میمن ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ و ڈویلپمنٹ معتصم عباسی ، ڈی جی ایچ ڈی اے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد یوسف شیخ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ڈویژنل کمشنر نے واسا کے افسران پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے کچھ علاقوں میں ابھی تک نالوں کی صفائی کا کام مکمل نہیں ہوا اس لیے نالوں کی صفائی کا کام جلد مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ سینیٹری ورکرز کے لیے بایو میٹرک سسٹم لگایا جائے تاکہ حاضری کو 100 فیصد یقینی بنایا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد کے صفائی ستھرائی اور ڈرینیج کے مسائل کے حوالے سے ایک پبلک فورم بنایا جائے جہاں پر حیدرآباد کی عوام سے بھی رائے لی جائے تاکہ حیدرآباد کے مسائل کا دیرپا حل نکلا جاسکے انہوں نے ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے فوکل پرسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد یوسف شیخ کو ہدایت کی کہ وہ واسا کے افسران کے ساتھ مل کر واسا کی تمام جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیں اور اہم اسکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں