انڈس ہائی وے پر مسافر وین کو حادثہ، خاتون سمیت3 افراد جاں بحق، 15زخمی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:00

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) انڈس ہائی وے پر مسافر وین کے حادثے میں خاتون سمیت3 افراد جاں بحق اور 15زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

انڈس ہائی وے پر جام شورو سے سیہون جانے والی وین ٹائر پھٹنے کے باعث قلابازی کھاتی ہوئی سڑک کے قریبی گہرائی میں جاگری جس کے نتیجے میں وین ڈرائیور فتح محمد جمالی ، علی حسن چوہان اور خاتون امینہ بی بی آرائیں جاں بحق جبکہ15مسافر زخمی ہوگئے جن میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، ایدھی ایمولینس نے زخمیوں کو مانجھند اور جام شورو میں لیاقت میڈیکل ہسپتال منتقل کیا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں