شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ کے عرس کی 3روزہ تقریبات ختم ، لاکھوں افراد کی شرکت

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:00

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ کے عرس کی سہ روزہ تقریبات ختم ، لاکھوں افراد کی شرکت ، امن وامان کی صورتحال مثالی رہی ، اختتامی تقریب سے وزیر اعلیٰ سندھ کا خطاب ،انعامات تقسیم کئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھٹ شاہ آڈیٹوریم میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے فن، فکر اور تحقیقی کام کرنے والے فنکاروں اور محققین میں لطیف ایوارڈز تقسیم کئے بہترین تحقیق کا شاہ لطیف ایوارڈ سید علی میر شاہ، بہترین راگی دین محمد دمساز، بہترین موسیقار محمد طالب کوہستانی، بہترین سگھڑ ڈاڈو ڈتل ابڑو اور شاہ کے راگی فقیر گل محمد کو لطیف ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ کرسٹوفر شیکل، سندھ سلامت اور ایک سو سال عمر کے شاہ جو رسالو کے حافظ ناتھو خان لنڈ کو خصوصی ایوارڈسے نوازا گیا اس موقع پر وزیر روینیو مخدوم محبوب الزماں، وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ، وزیر لائیو اسٹاک و فشریز عبدالباری پتافی اور دیگر نے شرکت کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب تقسیم لطیف ایوارڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں شرکت کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں، سندھ کے کونے کونے سے آئے ہوئے لطیف کے عقیدتمندوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، سندھ کی سرزمین نہ صرف باب الاسلام ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی خالق دھرتی بھی ہے انہوں نے کہا کہ بھٹ شاہ آڈیٹوریم کا افتتاح شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1962 میں کیا، محترمہ شہید بینظیر بھٹو بھی لطیف کی دھرتی اور سندھ کے عوام کی خدمت کرتی رہیںوزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ضلع مٹیاری کے مسائل سے متعلق وزیر روینیو مخدوم محبوب الزماں وقت بہ وقت آگاہ کرتے رہتے ہیں، مٹیاری میں پانی، پبلک اسکول اور صوفی یونیورسٹی کے مسائل جلد حل کئے جائیں گے، پبلک اسکول بھٹ شاہ کو آئی بی اے سکھر کے زیر انتظام لایا جائے گا تاکہ یہاں کے طالب علموں کو معیاری تعلیم فراہم ہوسکے وزیراعلیٰ سندھ نے صوفی یونیورسٹی بھٹ شاہ سے متعلق ثقافت کے وزیر سید سردار علی شاہ کو ہدایت کی کہ وہ سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے ملاقات کرکے یونیورسٹی کے معاملے کو فوری طور پر حل کروائے وزیراعلیٰ سندھ نے شاہ لطیف اسکائوٹس کو دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں