علامہ یوسف بنوری کی تحفظ ختم نبوت کے لئے خدمات کو یادرکھاجائے گا،تحفظ نامو س خاتم الانبیاء پاکستان

توہین رسالت قانون کا ہر محاذپردفاع کریں گے،نیازی حکومت مکمل یہودی ایجنڈے پر کارفرماہے،جمعہ کوملک بھرمیں ’’یوم دفاع توہین رسالت قانون ‘‘منائیں گے، مفتی محمد طاہرمکی ،مولانا محفوظ الرحمن شمس،قاری محمد عارف اور دیگرکاخطاب

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) علامہ یوسف بنوری کی تحفظ ختم نبوت کے لئے خدمات کو یادرکھاجائے گا،انہوں نے ختم نبوت کی تحریک میں جان ڈالی،کراچی میں عظیم دینی ادارہ قائم کیا،ساری زندگی قرآن و حدیث کی خدمت میں گزاری،توہین رسالت قانون کا ہر محاذپردفاع کریں گے،نیازی حکومت مکمل یہودی ایجنڈے پر کارفرماہے،جمعہ کوملک بھرمیں ’’یوم دفاع توہین رسالت قانون ‘‘منائیں گے۔

(جاری ہے)

تنظیم تحفظ نامو س خاتم الانبیاء پاکستان ،شبان ختم نبوت سندھ کی طرف سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیرجامعہ بنوری ٹائون کے بانی مولانا سید محمد یوسف بنوری کی یوم وفات 17اکتوبرکو متعددمقامات پر -"قائدختم نبوت مولانابنوری" سیمینارزمنعقدکئے گئے جن سے مفتی محمد طاہرمکی ،مولانا محفوظ الرحمن شمس،قاری محمد عارف ،شبان ختم نبوت سندھ کے مرکزی کنوینرحافظ عبدالرحمن الحذیفی ،حافظ محمد ایمان سموں ،حافظ میراسامہ سموں ،شیراسامہ بن طاہر،مولانا وہب اللہ ہالیجوی ،مولانا عبدالمجیدہالیجوی اوردیگرنے خطاب کیا، رہنمائوں نے کہا کہ مولانا محمد یوسف بنوری نے 1974ء میں تحریک ختم نبوت میں جان ڈالی ،مجلس عمل تحفظ ختم نبوت کے پلیٹ فارم سے امت مسلمہ کو متحدکرکے قادیانیوں کوکافرقراردلوایا،کراچی میں جامعہ بنوری ٹائون ادارھ قائم کیا آج پوری دنیامیں اسکا فتویٰ ماناجاتاہے یہ اللہ ہاں مقبولیت کی دلیل ہے ،مفتی طاہرمکی نے کہا کہ جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹائون کوجامعہ شہداء ٹائون کہا جائے تو بے جا نہ ہوگاکہ ہمارے دینی مدارس میں سب سے زیادہ اس مدرسہ نے تحفظ ختم نبوت کیلئے لہودیاہے ،ڈاکٹر حبیب اللہ مختار،مولانایوسف لدھیانوی سے لیکر مولانا سعیداحمد جلالپوری تک درجنوں علماء کو شہید کیا گیا جن کاتعلق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور جامعہ بنوری ٹائون کے ساتھ تھا ،مولانا بنوری کی وجہ سے یہ دینی ادارہ تحفظ ختم نبوت کا بھی مرکز رہاہے ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے موجودہ امیر بھی اسی مدرسہ کے مہتمم ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر ہیں ،انہوں نے کہا کہ عمران نیازی مکمل یہودی ایجنڈے پر کارفرماہیں ،قادیانیوں کو تحفظ فراہم کررہے اور توہین رسالت قانون کو ختم کرنے کے درہئے ہیں لیکن حکومت کو ایساکرنے نہیں دیا جائے گا،ہم توہین رسالت قانون کی ہر محاذ پر حفاظت کریں گے، مفتی محمد طاہر مکی نے اعلان کیا کہ جمعہ 18اکتوبرکو ملک بھر میں ’’یوم دفاع توہین رسالت قانون-‘‘منائیں گے جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں پاس کروائیں گے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں