حیدر آباد،موٹر وے پر سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے تین ڈرائیوروں کی ا موات کو انتہائی تشویشناک ہے، مرکزی تنظیم آرائیاں

واقعہ کی تحقیقات کر کے ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے،آئے روز کے واقعات سے عوام میں شدید بے چینی اور عدم تحفظ پایا جاتا ہے، چوہدری محمدجمیل

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان نے موٹر وے پر سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے تین ڈرائیوروں کی ا موات کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے،واقعہ کی تحقیقات کر کے ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے،آئے روز کے واقعات سے عوام میں شدید بے چینی اور عدم تحفظ پایا جاتا ہے اور ادارے کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری محمد جمیل آرائیں،جنرل سیکریٹری چوہدری عبدالعزیز آرائیں،انجینئر شاہد محمود آرائیں،امتیاز علی آرائیں،محمد علیم آرائیں ایڈووکیٹ نے ایم9موٹروے پرایف ڈبلیواو عملے اور گڈز ٹرانسپورٹرزکے ڈرائیورز کے درمیان اوور لوڈنگ کے تنازعے اور تصادم کے دوران سیکورٹی عملے کی فائرنگ سے تین ٹرک ڈرائیورز کی اموات پر انتہائی افسوس اورانتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ موٹروے پر ایف ڈبلیواو عملے کی جانب سے عوام کے ساتھ رویہ غیر مناسب اور توہین آمیز رہا ہے گزشتہ دنوں آرائیں برادری کے نوجوانوں کو بھی یرغمال بنا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اب گزشتہ روز کے افسوسناک واقعے میں تین ڈرائیورز کی اموات سے صورتحال انتہائی نازک ہو چکی ہے ایسے واقعات ادارے کی بدنامی اور نفرت کا سبب بن رہے ہیں متعلقہ ادارے کے اعلی افسران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات کے بعد ملوث اہلکاروں کو سخت سے سخت سزا دینے اور مستقبل میں عملے کی جانب سے عوام کے ساتھ رویہ بہتر اور دوستانہ کرکے پیش آنے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ آئندہ کسی ایسے واقعے سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں