کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں ریلیاں و مظاہرے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:17

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند و غیور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں ریلیاں و مظاہرے ہوئے جبکہ علمائے کرام نے جمعتہ المبارک کے خطبات میں کشمیری مسلمانوں کی استقامت و قربانیوں کا خصوصی تذکرہ کیا اور ان کے حق میں دعائیں کیں۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں مختلف سرکاری ونجی دفاتر کے ملازمین نے بازؤں پر پٹیاں باندھیں جن پر تحریر تھا کہ ، میں کشمیری ہوں ،حیدرآباد کے تعلیمی اداروں کے باہر بھی طلبہ و طالبات نے یکجہتی کشمیر کا مظاہرہ کی اور شہداء کشمیر کے لیے دعاؤں کے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔ نوجوانوں نے کشمیر کے حق میں اور بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں