ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہتر حکمت عملی اور موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،شیخ الجامعہ سندھ

پیر اکتوبر 23:24

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافے کے ساتھ ماحولیات کے مسائل بھی بڑھے ہیں جن کا سامنا کرنے کیلئے مشترکہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، بہتر حکمت عملی و موثر اقدامات کے ذریعے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے، تبدیلی کی شروعات اپنے گھر سے کرنے کی ضرورت ہے، ایسی چیزیں جو ماحولیات کیلئے خطرہ ہیں ان کے استعمال سے پرہیز کرنے سمیت ماحول دوست سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہیے۔

ان خیالات کا انہوں نے سینٹر فار انوائرمینٹل سائنس اور روشنی پبلیکیشن کے مشترکہ تعاون سے ’’ماحولیاتی چیلنجز اور مستقبل کے تقاضے‘‘ کے موضوع پر منعقد ایک روزہ کانفرنس میں صدارتی خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ہائی ٹیک ریسرچ لیبارٹری کے ہال میں منعقد کی گئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر برفت نے مزید کہا کہ آبادی بڑھنے سے ضروریات و مسائل بھی بڑھتے ہیں جن کا سامنا کرنے کیلئے حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن یہاں اس طرف بلکل توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی مسائل بڑھنے کے ہم خود ذمے دار ہیں اور اس میں کسی نہ کسی حوالے سے ہمارا اپنا کردار بھی شامل ہے جب تک ہم سب اپنے ماحول کی صفائی کی جانب توجہ نہیں دینگے ماحول دوست اقدامات نہیں اٹھائیں گے تب تک بہتر نتائج حاصل نہیں کر سکیں گے۔ شیخ الجامعہ سندھ نے اپنے خطاب میں موئنجو داڑو کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ 5 ہزار برس قبل یہ شہر مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ تعمیر کیا گیا تھا جہاں پر کمیونٹی ہال و ڈرینیج سسٹم بنا ہوا تھا جو اس شہر کے منظم ہونے کی مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات سوچنے کی ہے کہ محدود سہولیات کے باوجود جیسے ہمارا ماضی مثالی تھا ویسے حال مثالی کیوں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے بہتر حکمت عملی کے ذریعے نمٹا جا سکتا ہے۔ وائس چانسلر نے انتہائی اہم موضوع پر کانفرنس منعقد کرنے پر سینٹر فار انوائرمینٹل سائنس کی ڈائریکٹراور روشنی پبلیکیشن کے آرگنائیزرز کو مبارکباد بھی دی۔

اس سے قبل ڈائریکٹر سینٹر فار انوائرمینٹل سائنس ڈاکٹر خالدہ فریال عالمانی نے اپنے استقبالیہ خطاب میں شریک تمام مہمانان کو خوش آمدید کہا اور کانفرنس کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر فشر فوک فورم کے چیئرمین محمد علی شاہ نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے ہمیں اپنا لائف اسٹائل بدلناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پانی کے فضول ضیائع کو روکنا ہوگا اور زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر ماحول کو بہتر بنانا ہوگا۔سیشنز کے ماڈریٹر زامتیاز عزیز عباسی، جمشید ہالیپوٹو، ناصر پنہور اور ڈاکٹر عبدالخالق انصاری تھے جبکہ کانفرنس کے آرگنائزر ہالار نواز تھے۔ کانفرنس کے آخر میں مقررین کو سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments