جامعہ سندھ کی جانب سے 2 اور 10 نومبر کو بیچلر اور ایل ایل ایم ڈگری پروگرام کی پری انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایڈمشن کمیٹی کا اہم اجلاس

پیر 21 اکتوبر 2019 23:24

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) جامعہ سندھ کی جانب سے 2 نومبر کو منعقد ہونے والے بیچلر ڈگری پروگرامز اور 10 نومبر کو ہونے والے ایل ایل ایم ڈگری پروگرام کی پری انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایڈمشن کمیٹی کا اہم اجلاس شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی زیر صدارت ان کے آفس میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمشن غلام محمد بھٹو نے جامعہ سندھ علامہ آئی آئی قاضی مین کیمپس سمیت یونیورسٹی کے تمام کیمپسز میں مختلف ڈسیپلنز میں موجود سیٹوں کی تعداد، ماسٹر و بیچلر ڈگری پروگرامز 2020ء میں داخلے کیلئے آن لائن فارمز اور ٹیسٹ کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات و اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں مختلف کمیٹیز کے آرگنائزرز نے بھی دی گئی ذمے داریوں کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت و انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر نے انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ داخلوں کا مرحلہ یونیورسٹیز کا اہم مرحلہ ہوتا ہے جس میں امیدواروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے بہتر سے بہتر انتظامات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اجلاس میں شریک ایڈمشن کمیٹی کے تمام ممبران کے اعتماد و تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے بہت شگرگزار ہیں جن کے بھرپور تعاون و کمٹمنٹ نے اس اہم مرحلے کو آسان و کامیاب بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ یونیورسٹی میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کی تعداد میں ہرسال ہونے والا اضافہ اس یونیورسٹی کے معیار اور امیدواروں کے اعتماد کی واضح مثال ہے۔ اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر امیر علی ابڑو، سندھ یونیورسٹی میرپورخاص کیمپس کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امداد علی اسماعیلی، ٹھٹھہ کیمپس کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر سرفراز حسین سولنگی، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز پروفیسر ڈاکٹر عبدالرسول عباسی، پروفیسر ڈاکٹر حافظ منیر احمد شیخ، پروفیسر ڈاکٹر زرین عباسی، پروفیسر ڈاکٹر حاکم علی قناصرو، پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ دایو، سینڈیکیٹ ممبران ڈاکٹر اسداللہ بلیدی، پروفیسر جمشید بلوچ، ناظم سیمسٹر امتحانات محمد معشوق صدیقی، مختلف انسٹیٹیوٹز و انتظامی شعبوں کے سربراہان ڈاکٹر حاکم علی مہیسر، ڈاکٹر فریدہ شیخ، ڈاکٹر ریاض احمد میمن، ڈاکٹر خلیل کھونبھاٹی، ڈاکٹر سمیرا عمرانی، ڈاکٹر کامران بروہی، پروفیسر وحیدہ بلوچ، ڈاکٹر سرفراز علی تنیو، ڈاکٹر امتیاز علی کوریجو، ڈاکٹر انتظار لاشاری، ڈاکٹر امتیاز پیرزادو، ڈاکٹر جبین بھٹو، ڈاکٹر یاسر عرفات ملکانی، ڈاکٹر کامران بروہی، پروفیسر عمران ہالیپوٹو، رحمت اللہ شر، فیصل الزمان مغل، اجوید احمد بھٹی، وکیش کمار راجانی، آفتاب پردیسی ، افتخار ناریجوو دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں