شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کا ڈاکٹر ایم اے قاضی انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری کا دورہ

پیر 21 اکتوبر 2019 23:24

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے ڈاکٹر ایم اے قاضی انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری کا دورہ کرکے تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انسٹیٹیوٹ کے طلباء و طالبات نے کیمسٹری کے موضوع پر قومی کانفرنس منقعد کرنے کے لئے وائس چانسلر سے تعاون و رہنمائی کی گزارش کی۔ وائس چانسلر نے طلباء و طالبات کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے اس کو مثبت سوچ و کوشش قرارا دیا اور اس سلسلے میں اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

وائس چانسلر نے اس موقع پر موجود انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محبوب علی رند کو بھی طلباء کی رہنمائی کرنے کو کہا۔ وائس چانسلر نے انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر سے حال ہی میں انسٹیٹیوٹ کے کوریڈور میں چھت کا پلاستر گرنے کے واقع کی تفصیلات بھی معلوم کیں اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اورمتعلقہ عملداران کو چھت کی متاثرہ جگہ کی فوری مرمت کرنے اور پوری بلڈنگ کا معائنہ کرکے انہیں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

دورے کے موقع پر وائس چانسلر نے کلاس رومز میں جا کر تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور طلباء سے ان کے مضمون کے متعلق سوالات پوچھے۔ وائس چانسلرنے طلباء کو پابندی سے کلاسز اٹینڈ کرنے اور مضمون پر دسترس حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ مطالعہ و مشاہدہ کامیاب مستقبل کے اہم ذرائع ہیں اور محنت کامیابی کی ضمانت ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں