گورکھ ہل اسٹیشن ضلع دادو کے کنٹریکٹ ملازمین کاجبری برطرف کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 22 اکتوبر 2019 23:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) گورکھ ہل اسٹیشن ضلع دادو کے کنٹریکٹ ملازمین کاجبری برطرف کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، انہوںنے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہماری غیرقانونی برطرفی کا فوری نوٹس لے کر ہمیں ملازمت پر بحال کیاجائے، غلام فرید منگھی‘ ساجد جسکانی‘ وقار پنہور اوردیگر نے بتایا کہ گورکھ ہل اسٹیشن پر ہم دس سال سے گریڈ ایک سے 16گریڈ کے ملازم کی حیثیت سے کام کررہے ہیں لیکن حال ہی میں یہاں کے ڈی جی کی20گریڈ کی آسامی پر چارج لینے والی19گریڈ کے ڈپٹی کمشنر دادو شاہ زمان کھوڑو نے ہمیں جبری طو رپر غیر قانونی طریقے سے برطرف کرکے بیروز گار کردی اجبکہ 20گریڈ کی پوسٹ پر 19گریڈ کے آفیسر کی تعیناتی سپریم کورٹ کے حکم کی کھلی خلاف ورزی ہے ہم نے ڈی جی کی غیر قانونی تعیناتی اور ملازمت سے برطرفی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے، انہوںنے وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر ہمیں ملازمت پر بحال کیاجائے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں