حیدرآباد واسا کے ملازمین کا پنشن اور تنخواہ نہ ملنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 22 اکتوبر 2019 23:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) مہران ورکرز یونین (سی بی اے ) حیدرآباد واسا کے ملازمین کو پنشن اور تنخواہ نہ ملنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہماری تنخواہ فوری جاری کرکے فاقہ کشی سے نجات دلائی جائے، یونین کے رہنماء محمد اسلم عباسی‘ منظور چانڈیو‘ ارشاد علی معراج الدین اور دیگر نے کہاکہ گذشتہ 8 ماہ سے ریگولر ملازمین کی تنخواہ اور پنشن پانچ ماہ سے بند ہے جس کی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کا عالم ہے اور یہ ادارے کی انتہائی زیادتی ہے، انہوںنے الزام لگایا کہ ڈی جی ایچ ڈی اے اور ایم ڈی واسا ملازمین کے حقوق کیا دائیگی اور حصول میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، انہوں نے وزیربلدیات سندھ سمیت کمشنر حیدرآباد ودیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہماری تنخواہیں اور پینشنرز کی پنشن فوری جاری کرکے مزدوروں میں پائی جانے والی بے چینی سے نجات دلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں