حیدرآباد ، مین ڈسپوزل پمپنگ اسٹیشن یونٹ نمبر9، لطیف آباد میں پہلا ورکرز کنونشن

منگل 22 اکتوبر 2019 23:48

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) ایچ ڈی اے ایمپلائیز یونین کے زیر اہتمام مین ڈسپوزل پمپنگ اسٹیشن یونٹ نمبر9، لطیف آباد میں پہلا ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا جس میں ایچ ڈی اے کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اجلاس سے ایچ ڈی اے ایمپلائیز یونین کے آرگنائزر اعجاز حسین ، عطر خان چانگ ، نیاز حسین چانڈیو،جاوید بھٹی اور دیگر عہدیدار وں کے خطاب کرتے ہوئے ایچ ڈی اے شعبہ واسا کے ملازمین کیخلاف ہونیوالی ظالمانہ کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ڈی اے شعبہ واسا کے ملازمین دن رات محنت کرتے ہوئے حیدرآباد شہر کا واٹر سپلائی اور سیوریج کا نظام چلارہے ہیں مگر ایچ ڈی اے کی بے حس انتظامیہ 5مہینے گزرجانے کے باوجود اس شعبہ کے ریگولر ملازمین کو 6مہینے اور ورک چارج ملازمین کو8 ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کر رہی جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی5ماہ کی پنشن اور دیگر واجبات ادا کرنے کے بجائے ٹھیکہ داروں کو کروڑوں روپے کی ادائیگی کر رہی ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہوئے ایچ ڈی اے شعبہ واسا کے ملازمین کی تنخواہیں، پنشن اور دیگر واجبات فوری ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں آخر میں عبد القیوم بھٹی جنرل سیکریٹری ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ڈی اے انتظامیہ اور موجودہ سی بی اے یونین کی ملی بھگت سے ایچ ڈی اے شعبہ واسا کے ملازمین اپنی ماہانہ تنخواہیں، پنشن اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی اور ورک چارج ملازمین کو ریگولر نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے ملازمین میں شدید مایوسی اور بے چینی پیدا ہو رہی ہے جبکہ ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین کی ایچ ڈی اے انتظامیہ کو بار بار توجہ دلانے کے باوجود ملازمین کے دیرینہ مسائل کی طرف ایچ ڈی اے انتظامیہ توجہ نہیں دے رہی اس تمام صورتحال میں ایچ ڈی اے ایمپلائیز یونین نے شعبہ واسا کے تمام ملازمین سے آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آج آپ کو جمع کیا تا کہ آپکے مشورے سے آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے اس سلسلے میں23اکتوبر بروز بدھ قاسم آباد مین ڈسپوزل پمپنگ اسٹیشن پر بھی ورکرز کنونشن کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس میں آپ لوگ شریک ہوں اس تمام صورتحال پر لطیف آباد واٹر سپلائی اور سیوریج کے ملازمین نے بھر پور تحریک چلانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود بھی ایچ ڈی اے انتظامیہ ہمارے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ نہ دے تو واٹر سپلائی اور سیوریج کے نظام کو بند کرنے کی کال دی جائے آخر میں عبد القیوم بھٹی جنرل سیکریٹری نے ملازمین سے کہا کہ وہ یہ پیغام تمام ملازمین تک پہنچائیں تاکہ اس تحریک کو بھر پور طریقہ سے چلایا جائے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں