حیدرآباد پولیس کی سماج دشمن عناصرکیخلاف کارروائی ، دو ملزمان گرفتار

منگل 22 اکتوبر 2019 23:49

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) حیدرآباد پولیس نے سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ٹنڈوجام پولیس نے گوٹھ صدیق بروہی سے محمد عالم بروہی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 12لیٹر کچی شراب برآمد کرلی۔ سٹی پولیس نے دو ملزمان عمران آرائیں اور اکرم حسین کو گرفتار کر کے اُن کے قبضے سے 500گرام چرس برآمد کرلی۔ حسین آباد پولیس نے ملزم ریاض علی بلوچ کو گرفتار کرکے ڈیڑھ سو گرام چرس برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں