عمر ان خان کا کر اچی فتح کر نے کا دعویٰ غلط ہے،غلام رسول کلہوڑو

منگل 22 اکتوبر 2019 23:49

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پا رٹی کے سابق صدر، قومی و صوبا ئی اسمبلی کے سابق ٹکٹ ہو لڈ راور مر کزی کو نسل کے رکن غلام رسول کلہوڑ و نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر ان خان کا کر اچی فتح کر نے کا دعویٰ غلط ہے، قائد اعظم کے شہر میں پیپلز پا رٹی کا مینڈ نٹ چوری کیا گیا بلا ول بھٹو پی ٹی آئی سے کر اچی میں دھا ند لی کا حساب لیں گے، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے سندھ والوں سے عبر تنا ک شکست کا بد لہ لینے کیلئے کر اچی میں لا کھوں افغانیوں کے شنا ختی کا رڈ بنا نے کا اعلان کیا اور الیکشن والے دن کر اچی میں دھا ند لی کرنے کی تا ریخ رقم کر کے تیر کے نشان والے ووٹوں کو کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیا گیا ،انہو ںنے کہا کہ دھا ند لی سے آنے والی حکو مت نے پو رے پاکستان میں مہنگا ئی کا طوفان کھڑ ا کر دیا ہے جبکہ فردوس عاشق اعوان بیو ٹی پا رلر سے تیار ہوکر اور مہنگے کپڑ ے پہن کر مہنگا ئی سے ستا ئے غریبوں کا مذاق اڑ انے میںمصروف ہے ،ضمیر فروش سیا ستدانوں اور لو ٹو ں کو غریبوں کی بھو ک کا کو ئی احساس نہیں ہے اور عوام کی جا ن و ما ل کو دہشت گر دوں کے رحم کر م پر چھو ڑ دیا گیا ہے،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے غریب عوام کو روٹی کے ساتھ چٹنی کھا نے سے بھی محر وم کر دیا ہے اور آئی ایم ایف کو خو ش کر نے کیلئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضا فہ کیا گیا جبکہ 22کر وڑ عوام کو ما مو ں بنا کر مہنگا ئی کا طوفان لاکر قوم کے بچوں کو تعلیم کے حق اور دودھ پینے سے بھی محر وم کر دیاگیا ہے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں