محکمہ پی ایچ ای میں افسران اور ملازمین کے پروموشن کمیٹی کی ڈی پی سی نہ ہونے کی وجہ سے افسران اور ملازمین تشویش میں مبتلا

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:54

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اسٹاف ویلفیئر ایسو سی ایشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ‘ نائب صدر سکندر منگی‘ جنرل سیکریٹری جاوید خان‘ نجم الدین ‘ فقیر محمد سومرو نے کہاہے کہ محکمہ پی ایچ ای میں افسران اور ملازمین کے پروموشن کمیٹی کی ڈی پی سی نہ ہونے کی وجہ سے افسران اور ملازمین تشویش میں مبتلا ہیں بی پی ایس17کی ڈ ی پی سی کسی وجہ کے بغیر پانچ مرتبہ ملتوی کردی گئی حالانکہ محکمہ میں کئی افسران کی آسامیاں خالی ہیں اور او پی ایس پر افسران کو چارج دیکر حکومت اپنے مفادات حاصل کررہی ہے، شکیل احمد شیخ نے کہاکہ ہم نے سندھ حکومت کئی خطوط لکھے حکومتی ارکان سے ملاقاتیں کی لیکن معاملات جوں کے توں ہیں، لہذا محکمہ پی ایچ ای کے سینئر افسران وملازمین کے پروموشن کے لئے فوری ڈی پی سی کے احکامات دیئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں