سابق صدر آصف علی زرداری کو پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے کی سزا دی جا رہی ہے ، عبدالمنان صدیقی

منگل 12 نومبر 2019 23:02

ْحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) پیپلزپارٹی کے مقامی سینئر رہنماء عبدالمنان صدیقی نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے کی سزا دی جا رہی ہے ، اپنی رہائشگاہ پر کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق صدر زرداری پر ایک بھی جرم ثابت نہ ہونے کے باوجود انہیں سخت بیماری کی حالت بھی قید رکھ کر انہیں علاج و معالجہ کے حق سے بھی محروم رکھنا یہ انتقامی کاروائی کی انتہا نہیں تو اور کیاہے دراصل یہ سب کچھ اس لئے کیا جارہاہے کہ پیپلزپارٹی کی عوام اپنے بیگناہ قائد پرظلم دیکھتا ہوا برداشت نہیں کر پائے گی مجبورًًا وہ سخت احتجاج کرنے سڑکوں پہ آئیں گے اور اسی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موجودہ ظالم حکمران پیپلزپارٹی پر مزید گھیرا تنگ کرنے کی ناکا م کوشش کرسکیں جو کہ ان کی سب سے بڑی بھول ہوگی کیونکہ اگرعوام تنگ آمد جنگ آمد کا نعرہ لگاکے سڑکوں پہ نکلی تو وہ ایک ایسی سونامی کی شکل اختیار کر لیگی جو اس حکمرانوں کو بہا لے جائے گی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں