نبی ﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ان کی اطاعت اور اتباع کی جائے ، پروفیسر عرفان احمد

منگل 12 نومبر 2019 23:05

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء)ممتاز دینی اسکالر پروفیسر عرفان احمد نے کہا ہے کہ نبی ﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ان کی اطاعت اور اتباع کی جائے ۔وہ نرسری پارک لطیف آباد میں سہ روزہ محفلِ سیرت النبی ؐ سے خطاب کررہے تھے جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ آپ ؐ سے محبت کا تقاضا ہے کہ انسان صرف زبانی دعویٰ نہ کرے بلکہ عمل کی طرف متوجہ ہو آپؐ کی اطاعت و اتباع کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نبیؐ کے ذکر کی بلندی کا قرآن میں اللہ نے ذکر کیا ہے آپ کا ذکر تو تاقیامت بلند ہوتا رہے گا ہمیں صحابہؓ کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے عمل کی جانب بھی توجہ دینا ہو گی اور ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جو مسلمانوں کے نظریات کی ترجمانی کرے انہوں نے کہاکہ قرآن پاک سے تعلق بڑھائیں اسے سمجھیں اور عمل کرتے ہو ئے دعوت دوسروں تک پہنچائیں اور جو بھی کام کریں و ہ دنیاوی ستائش کے بجائے اللہ کی رضا اور آخرت کی کامیابی کے لیے ہو۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں