آصف زرداری کو پاکستان کھپے کا نعرہ لگا نے کی سزادی جا رہی ہے،عبد المنان صدیقی

بدھ 13 نومبر 2019 00:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو پاکستان کھپے کا نعرہ لگا نے کے عمل کی سزادی جا رہی ہے، یہ با ت پاکستان پیپلز پا رٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما ء عبد المنان صدیقی نے اپنی رہا ئش گا ہ پر کا رکنوں کے ایک وفد سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہی ،انہو ںنے کہا کہ صدر زرداری پر ایک بھی جر م ثابت نہ ہو نے کے با وجود انہیں سخت بیماری کی حا لت میں بھی قید کر رکھا ہے انہیں علا ج و معالجہ کے حق سے بھی محر وم رکھنا یہ انتقامی کا روائی کی انتہا نہیں تو اور کیا ہے دراصل یہ سب کچھ اس لئے کیا جا رہا ہے کہ پیپلز پا رٹی کی عوام اپنے بیگنا ہ قائد پر ظلم بر داشت نہیں کر پا ئے گی مجبورا وہ سخت احتجاج کر نے سڑ کو ں پہ آئیں گے اور اسی مجبور ی کا فائدہ اٹھا تے ہو ئے موجودہ ظا لم حکمر ان پیپلز پا رٹی پر مز ید گھیر اتنگ کر نے کی نا کام کو شش کر سکیںجو کہ ان کی سب سے بڑ ی بھو ل ہو گی کیو نکہ اگر عوام تنگ آمد جنگ آمد کا نعرہ لگا کے سڑ کو ں پر نکلی تو وہ ایک ایسی سونا می کی شکل اختیار کر لیگی جو اس حکمر انو ں کو بہا لے جا ئیگی ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں