الیکشن برائے سال 2020ء کی فہرست کے لیے نامزد کردہ نمائندوں کا نام اعتراضات پر حذف کردیا، صدر حیدرآباد چیمبر

منگل 12 نومبر 2019 22:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر دولت رام لوہانہ نے کہا ہے کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایچ سی سی آئی) کی طرف سے الیکشن برائے سال 2020ء کی فہرست کے لیے نامزد کردہ نمائندوں کا نام حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری (ایچ سی ایس ٹی ایس آئی) کی جانب سے اعتراضات پر حذف کردیا اًب 2020ء کے الیکشن میں حصہ لینے کے اہل نہیں رہے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے مطابق ایف پی سی سی آئی نے الیکشن 2020ء کے لیے مجوزہ ممبران کی لسٹ جاری کی تھی جس پر مقررہ تاریخ میں ایچ سی ایس ٹی ایس آئی کی جانب سے نامزدگان نمائندگان حاجی محمد یعقوب اور حاجی محمد ادریس میمن نے ٹریڈ آرگنائزیشنز رولز مجریہ 2013ء کے تحت اعتراضات داخل کیے کہ ایچ سی سی آئی لائیسنس یافتہ آرگنائیزیشن نہیں ہے اِس لیے اُس کی جانب سے نامزد نمائندگان الیکشن میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں، جس پر سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی نے مجوزہ الیکشن لسٹ سے ایچ سی سی آئی کی جانب سے ایگزیکٹیو کمیٹی اور جنرل باڈی کے لیے نامزد کردہ تراب علی خواجہ اور محمد عمران لاکھانی کے نام سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی نے اپنے فیصلے 31 اکتوبر کے تحت الیکشن فہرست سے خارج کردیئے، سیکریٹری جنرل ایچ سی سی آئی نے الیکشن کمیشن کو اپیل دائر کی وہ بھی الیکشن کمیشن نے اپنے حکم مورخہ 8 نومبر 2019ء کے تحت مسترد کردی، ایچ سی سی آئی لائسنس یافتہ باڈی نہ ہونے کے باعث نہ تو الیکشن میں نمائندگان نامزد کرسکتی ہے ، نہ ہی حصہ لے سکتی ہے اور نہ ہی ٹریڈرز اور صنعتکاروں کی نمائندگی کی مجاز ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں