مہران یونیورسٹی ڈبیٹنگ اینڈ ڈرامیٹک سوسائٹی (مڈس) کی طرف سے تقریر، بحث و مباحثہ اور ڈرامہ سے متعلق منعقدہ تربیتی سیمینار اختتام پذیر

منگل 12 نومبر 2019 22:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) مہران یونیورسٹی ڈبیٹنگ اینڈ ڈرامیٹک سوسائٹی (مڈس) کی طرف سے تقریر، بحث و مباحثہ اور ڈرامہ سے متعلق منعقدہ تربیتی سیمینار اختتام پذیر ہو گیا، اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ مہران کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے کہا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلبہ کے لئے سیاست، شاعری، ادب اور جنرل نالیج کی معلومات ہونا ضروری ہے، طلبہ کو سماجی علوم کے بارے میں جاننے کے لئے اس سوسائٹی کا ممبر ہونا چاہئے اور مڈس کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے، اس موقع پر پرو وائس چانسلر نے طلبہ کو فنِ تقریر اور بحث مباحثہ سے متعلق تفصیلی معلومات دی، سیمینار کے مرکزی مقرر رائے عدنان فاروق تھے جو کئی تقریری مقابلاجات کے فاتح اور بحث و مباحثہ کے ماہر ہونے کا اعزاز حاصل ہے، سیمینار کے اختتام پر جامعہ مہران کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے مڈس سوسائٹی کے ممبران میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں