حیدرآباد ،وزیراعظم کی جانب سے غریب عوام کو سستے نرخوں پر اشیاء کی خریداری کیلئے ملک بھر کے یوٹیلٹی کارپوریشنز کو 6ارب روپے کی دی جانے والی گرانٹ قابل تحسین ہے ،عمران قریشی

بدھ 13 نومبر 2019 23:51

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غریب عوام کو سستے نرخوں پر اشیاء کی خریداری کیلئے ملک بھر کے یوٹیلٹی کارپوریشنز کو 6ارب روپے کی دی جانے والی گرانٹ قابل تحسین ہے جس سے ملک کے غریب عوام کو روزمرہ کی اشیاء کی خریداری کیلئے سستے نرخوں پر سامان مل سکے گا۔

وہ یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے ریجنل منیجر نیاز حسین بروہی سے ملاقات کے دوران ان سے گفتگو کررہے تھے۔ عمران قریشی نے کہاکہ ملک کی معاشی حالات تیزی سے بہتر ہورہی ہے جس کے ثمرات براہ راست ملک کے غریب عوام کو ملیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک کے غریب عوام کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اور ملک کو مضبوط و مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ انہوں نے چند ہی ماہ میں اتنے سخت فیصلے کئے ہیں جن پر مخالفین تنقید تو کررہے ہیں لیکن اس طرح کے فیصلے سے ہی ملک معاشی طورپر مستحکم اورخوشحال ہوگا۔ ماضی کے حکمرانوں نے جس طرح پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر اس کی دولت بیرون ملک کی بینکوں میں رکھی ہوئی ہیں وہ لوٹی ہوئی دولت بھی جلد واپس لائی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ملک بھر میں موجود ہیں اور ان پر اشیاء صرف کی سبسڈی دیئے جانے کے بعد ملک کے غریب عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اب عوام جوق در جوق یوٹیلٹی اسٹورز کا رُخ کررہے ہیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں