محکمہ صحت کے شعبہ نر سنگ سے وابستہ نر سز کا اپنے مطالبات کے سلسلے میں حیدرآباد پر یس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 16 نومبر 2019 21:41

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) محکمہ صحت کے شعبہ نر سنگ سے وابستہ نر سز نے اپنے مطالبات کے سلسلے میں حیدرآباد پر یس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا، معظم علی سومر و ،سلمان بر وہی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ہا ئر ایجو کیشن کمیشن سمیت اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کیا کہ نر سوں کا دوبا رہ تین مضامین میں امتحان لینے اور نا جا ئز فیس وصول کر نے کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کیا جائے دوسری صورت میں عدالت سے رجو ع کیا جا ئے گا، انہوں نے کہا کہ لمس انتظامیہ کی جانب سے ہا ئر ایجو کیشن کمیشن کو درست معلومات فر اہم نہ کیئے جا نے کے سبب ما رچ 2019ء میں پا س ہو نے والے تمام مر د وخو اتین نر سوں سے تین مضا مین کا دوبا رہ امتحا ن لینا کا فیصلہ کیا گیا ہے ،انہو ںنے کہا کہ لمس سمیت نجی نر سنگ کا لجز نے انگر یز ی ،اسلامیت اور پاکستان اسٹیڈی کا دوبا رہ امتحا ن لینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان پیپر ز کی آڑ میں سر کا ری کا لج میں1230روپے فیس کے بجا ئے 4500روپے فیس وصول کی جا رہی ہے جبکہ نجی کا لجز میں 10ہزار سے 40ہزار روپے تینوں سبجیکٹ کی فیس وصول کی جا رہی ہے جو کہ غریب طلبا ء کے ساتھ ظلم ہے ،انہوںنے کہا کہ مذکورہ تینوں سبجیکٹس کا امتحا ن دوبا رہ لینے کا کو ئی جو از نہیں ہے کیو نکہ تینوں سبجیکٹ کے پہلے ہی امتحان دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں