حیدرآباد،تعلقہ رورل ہیلتھ سینٹر ٹنڈو جام میں او جی ڈی سی ایل کمپنی کی جانب سے 80لاکھ روپے مالیت کی ایمبولینس بطور عطیہ

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ کو تعلقہ رورل ہیلتھ سینٹر ٹنڈو جام میں او جی ڈی سی ایل کمپنی کی جانب سے 80لاکھ روپے مالیت کی ایک عدد ایمبولینس بطور عطیہ دی گئی ہے جس کا باقائدہ افتتاح ایمبولینس کی چابی کمشنر حیدرآبادکے حوالے کر کے کیا گیا تاکہ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہو سکیں۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندو کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد نے کہا کہ ٹنڈو جام میںمین تعلقہ دفاتر نہ ہونے کی وجہ سے ٹنڈو جام اور گردو نواح کے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنہ کرنا پڑتا ہے اس لیے تعلقہ دفاتر کو ٹنڈو جام میں منتقل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جا ئیں گے تاکہ یہاں کے لوگوں کومطلوبہ سہولیات انکے گھروں تک میسر ہو سکیں ۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹراما سینٹر کو فعال کرنے کیلئے محکمہ صحت سندھ سے رابطے میں ہیں اور جلد از جلد اسے فعال بنایا جائیگا۔ اس موقع پرایم این اے طارق شاہ جاموٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈو جام اور گردو نواح کے مکینوں کو پینے صاف پانی کی فراہمی کیلئے آر او پلانٹس کو فعال بنایا جائیگا جبکہ واٹر سپلائی اسکیم کو بھی کارآمد بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ موثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ پانی کے حوالے سے عوام کو درپیش تکالیف کو ختم کیا جا سکے ۔

اس کے علاوہ پانی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے واٹر سپلائی کے میگا پروجیکٹ پر بھی کام جاری ہے جس کے مکمل ہونے سے علاقے میں خوشحالی آئے گی۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر حیدرآباد عائشہ ابڑو نے میڈیا کے نمائندوں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پر کہا کہ ڈاکٹرز اور ادویات کے فقدان کے مسئلے کا نوٹس لیا گیا ہے دیہی صحت یونٹس میں بہت جلد مطلوبہ ڈاکٹرز اور ادویات کے پورے کرنے کو یقینی بنایا جائیگا جبکہ ڈسپینسریز کو بھی فعال بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

اس موقع پرایم این اے طارق شاہ جاموٹ ، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد عائشہ ابڑو ، ڈسٹرکٹ کونسل چیئر مین بدر میمن ، تعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو جام ، ریجنل پروگرام مینئجر پی پی ایچ آئی ، ضلعی مینئجر پی پی ایچ آئی ، ایم ایس ٹنڈو جام رورل ہیلتھ سینٹر اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں