غلط راستوں سے موٹر سائیکل و گاڑیوں کی آمد فٹ پاتھ پر قبضوں اور کم عمر ڈرائیوں کے باعث حادثات آئے دن جنم لیتے رہتے ہیں، ندیم قاضی

پیر 18 نومبر 2019 23:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی و نائب صدر شعیب جعفری انچارج میڈیا سیل رضوان احمد گدی و دیگر اراکین کمیٹی نے حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ و پولیس کی توجہ ٹریفک نظام کی زبوں خالی کی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ ٹریفک جام ہونا حیدرآباد کا بڑا مسئلہ بن گیا ہے ہیوی ٹریفک کی دن کے اوقات میں شہر میں داخلہ پر پابندی کے باوجود آمد اور گنجان آباد علاقہ و بازاروں میں عوام پریشان ہوجاتی ہے غلط راستوں سے موٹر سائیکل و گاڑیوں کی آمد فٹ پاتھ پر قبضوں اور کم عمر ڈرائیوں کے باعث حادثات آئے دن جنم لیتے رہتے ہیں پورے شہر میں ٹریفک پولیس کی عملداری کہیں نظر نہیں آتی اور حیدرآباد کی عوام اس صورتحال کے باعث قیمتی وقت کا ضیاع اور حادثات سے پریشان ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سربراہ سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد میں ہنگامی طور پر ٹریفک نظام کی درستگی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں اور ٹریفک پولیس و پولیس کی عملداری قائم کرنے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کرایا جائے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں