حیدر آباد، بلڑی شاہ کریم منشیات فروشوں کا گڑھ بن گیا

پولیس عدالتی حکم کے باوجود مین پوری کی فروخت روکنے کے بجائے منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے لگی

منگل 19 نومبر 2019 22:46

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) بلڑی شاہ کریم منشیات فروشوں کا گڑھ بن گیا پولیس عدالتی حکم کے باوجود مین پوری کی فروخت روکنے کے بجائے منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے لگی اور مین پوری ومنشیات کے اڈے قائم کردیئے ہیں منشیات فروشوں سے پولیس لاکھوں روپے ماہانہ بھتہ وصول کررہی ہے، یہ الزام گوٹھ حاجی شاہ علی بلڑی شاہ کریم کے رہائشی واحد بخش لغاری نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوںنے کہاکہ ٹنڈو محمد خان ضلع کے بلڑی شاہ کریم کے گوٹھ حاجی شاہ میں منشات فروش علی اصغر ودیگر پولیس کے تعاون سے کھلے عام منشیات فروخت کررہے ہیں کچھ عرصہ قبل پولیس نے ان کے اڈے پر چھاپہ مارا تو منشیات فروشوں نے ہم پر پولیس چھاپے کا الزام لگاکر ہمارے گھروں پر حملے کردیئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور مطالبہ کررہے ہیں کہ ہمارا چار لاکھ روپے کا نقصان بھر کر دو ورنہ ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے، انہوںنے ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام ے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیاجائے اور منشیات فروشوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں