جامعہ سندھ جامشورو ، بیچلر ڈگری پروگرامز 2020ء میں داخلے کے لیے پری انٹری ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کی پہلی میرٹ لسٹ جاری

منگل 19 نومبر 2019 22:46

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) ڈائریکٹر ایڈمیشنز، جامعہ سندھ جامشورو کے مطابق بیچلر ڈگری پروگرامز 2020ء میں داخلے کے لیے پری انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے اعتراضات حل کرنے کے بعد پہلی میرٹ لسٹ جاری کردی گئی ہے جو سید غلام مصطفی شاہ ایڈمنسٹریشن بلاک (اے سی-ٹو) کے سامنے لگائی گئی ہے، جامعہ سندھ کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی لسٹ موجود ہے، امیدوار 18 سے 22 نومبر 2019ء تک آن لائن ایڈمیشن فیس چالان فارم جامعہ سندھ کی آفیشل ویب سائٹس سے ڈائون لوڈ کرکے حبیب بینک لمیٹڈ کی کسی بھی برانچ میں جمع کرا سکتے ہیں، امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام مطلوبہ ڈاکیومینٹس ادا کیے گئے فیس چالان کی کاپی کے ساتھ ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز کی جانب سے قائم کردہ کائونٹرز پر 22 نومبر تک جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں