نیب زدہ بدعنوان سیاستدان متحد ہوکر عوام کی جمہوری منتخب حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہوگئے ہیں،عمران قریشی

انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ، پی ٹی آئی کی حکومت احتساب کے نام پر برسراقتدار آئی ہے وزیراعظم عمران خان کسی طورپر بھی احتساب پر مفاہمت نہیں کریں گے،رہنماء تحریک انصاف

منگل 19 نومبر 2019 23:21

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ نیب زدہ بدعنوان سیاستدان متحد ہوکر عوام کی جمہوری منتخب حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہوگئے ہیں لیکن انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا کیونکہ پی ٹی آئی کی حکومت احتساب کے نام پر برسراقتدار آئی ہے اور وزیراعظم عمران خان کسی طورپر بھی احتساب پر مفاہمت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جس طرح لوٹ مار میں ملوث نام نہاد سیاستدان جن کے مفادات ایک ہیں اور وہ صرف اورصرف اپنی کرپشن کو تحفظ دینا چاہتے ہیں وہ منفی پروپیگنڈا کرکے حکومت کو بدنام کررہے ہیں ۔ آئے دن احتجاج کے نام پر عوام کو پریشان کیا جاتا ہے لیکن ملک کے عوام یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ جن لوگوں نے ملک کے وسائل کو لوٹا ہے انہیں عمران خان معاف نہیں کریں گے کیونکہ وہ قومی مجرم ہیں اور ان کا احتساب اور لوٹی ہوئی دولت لانا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں یہی جماعتیں ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دیتی تھیں اور کرپشن کے حمام میں سب ننگے تھے۔ آج جب بدعنوانوں کیخلاف شکنجہ کسا جارہا ہے تو یہ اپنی لوٹ مار کو بچانے کیلئے متحد ہوگئے ہیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں