حیدرآباد میں پولی تھین پلاسٹک بیگس کے ہول سیلرز و ریٹیلردکانوں کے خلاف کارروائی‘ بڑی تعداد میں پلاسٹک بیگس کا اسٹاک قبضے میں لے لیا گیا

جمعرات 21 نومبر 2019 19:49

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) ادارہ تحفظ ماحولیات حیدرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹراور ریجنل انچارج عمران علی عباسی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ( ل ) قطب الدین درس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مارکیٹ ٹاور حیدرآباد میں اپنے اچانک دورے کے دوران پولی تھین پلاسٹک بیگس( نان بائیو ڈی گریڈایبل) کے ہول سیلرز و ریٹیلرز کی دکانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں پلاسٹک بیگس کا اسٹاک قبضے میں لیا اور پلاسٹک بیگس فروخت کرنے والے ہول سیلرز اور ریٹیلرز کو تنبیہ کی کہ نان بائیو ڈی گریڈایبل پولی تھین بیگس اپنی دکانوں میں رکھنے سے گریز کریں جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ماحولیات ، موسمی تبدیلی اور کوسٹل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ بیرسٹر مرتضی وہاب اور ڈی جی ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ نعیم احمد مغل کی رہنمائی میں اس ضمن میں آیندہ بھی اچانک دورے کر کے اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں