بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی نااہلی اور لوٹ مار کی وجہ سے تفریح مقامات تباہ وبرباد ہوگئے ہیں، عمران قریشی

جمعرات 21 نومبر 2019 20:32

= حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی نااہلی اور لوٹ مار کی وجہ سے حیدرآباد کے تفریح مقامات تباہ وبرباد ہوگئے ہیں۔ لاکھوں شہری تفریح سے محروم کردیئے گئے ہیں۔ حیدرآباد، لطیف آباد اور قاسم آباد کے تفریحی مقامات پر قبضے کئے جارہے ہیں ۔

وہاں گندگی کے ڈھیر ہیں ۔ رانی باغ ، عباس بھائی پارک ، حسین آباد پارک ، باغ مصطفی پارک ، ہل پارک، ڈیفنس پارک سمیت دیگر چھوٹے بڑے پارک تباہ ہوچکے ہیں ، وہاں ریکارڈ پر مالی اور عملہ تو موجود ہے لیکن عملاً نہ تو کوئی صفائی کیلئے آتا ہے اور نہ ہی کسی قسم کی سہولیات وہاں موجود ہے۔ ان پارکوں میں شہریوں نے جانا بھی چھوڑ دیا ہے اور اب حیدرآباد کے عوام تفریح کیلئے زیادہ وقت ہوٹلوں اور شاپنگ مال میں گزارتے ہیں جو ان پر اضافی بوجھ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلدیہ میں ڈائریکٹر پارکس کی ایک پوسٹ بھی موجود ہے اور اس کے دفاتر بھی لیکن یہ شعبہ کام کرنے کے بجائے پارکوں کو پروگراموں کیلئے کرائے پر دے کر کرپشن کررہا ہے۔ پارکوں میں گھانس اجڑ چکی ہیں۔ پارکوں اور گرین بیلٹس پر قبضے ہوچکے ہیں۔ ناجائز تجاوزات قائم کردی گئی ہیں لیکن میئر اور میونسپل چیئرمین بے حس بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کے ٹیکسوں کو اپنی ذات پر تو استعمال کررہی ہیں لیکن انہیں سہولیات دینے کو تیا رنہیں ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں