پولیس نے میر ے شوہر کو بازیاب نہیں کر ایا تو ذمہ داری وہ خود ہوگی، کلثوم آرائیں

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:04

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما محمد ارشد آرائیں کی بیوی کلثوم ارشد آرائیں نے کہا کہ اگر پو لیس نے کیس درج کرکے میر ے شوہر کو بازیاب نہیں کر ایا تو شوہر کو کسی بھی طر ح کے نقصان کی ذمہ داری اے سیکشن تھا نہ کی پو لیس پر عائد ہو گی۔وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہی تھیں۔

ان کے ہمراہ سماجی رہنما ویرو کولھن، تلسی داس، خلیل پالاری اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ میر ے شوہر ارشد آرائیں نے ابر اہیم قریشی نا می شخص سے 12لاکھ روپے میں مہر علی ہا ئو سنگ سو سا ئٹی میں ایک پلاٹ خریدا تھا جس کی ایڈ ونس رقم 6لا کھ روپے ادا کی گئی اور با قی رقم پلاٹ کی رجسٹر ی کر انے کے بعد ادا کرنے کا معاہد ہ کیا گیا تھا لیکن رجسٹر ی کرا کر دینے سے قبل ہی ابر اہیم قریشی نے میر ے شوہر سے زبر دستی پلاٹ کی بقایا رقم طلب کی اور نہ دینے پر ابر اہیم قریشی ،ساجد مغل اور انور بھٹی سمیت دیگر نے ہما رے گھر پہنچ کر میر ے شوہر کو با ہر بلا نے کے بعد زبر دستی اپنے ساتھ لے گئے ،انہو ںنے بتا یا کہ مذکورہ واقعہ کا متعلقہ اے سیکشن تھا نہ پر کیس درج کر انے پہنچے تو پولیس نے کیس درج کر نے سے انکار کر دیا اور شوہر کے اغو اء کو 11روز گذ ر چکے ہیں لیکن پولیس اب تک شوہر کے اغو اء کاکیس درج کر نے کیلئے تیا ر نہیں ہے جس کی وجہ سے میر ے شوہر کی جا ن کو خطرہ ہے

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں