حیدرآباد،مختلف تنظیموں اور افراد کے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:04

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے کئے۔نیا پل ریلو ے کا لونی کی رہا ئشی خو اتین نے پو لیس کی جانب سے دو نو جو انو ں کو گر فتا ر کے لا پتہ کیئے جا نے کیخلاف اور نو جو انو ں کی بازیابی کیلئے حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا ،خو اتین پو لیس کیخلاف سخت نعرے با زی کر رہی تھیں ،اس موقع پر سلونی ،رام پیا ری ،شانتی اور ریکھا سمیت دیگر نے الزام عائد کر تے ہوئے بتا یا کہ گذ شتہ رات 1بجے کے قریب ہما رے گھر کے سامنے تین گا ڑ یو ں میں سوار سادہ کپڑ وں میں ملبوس اہلکاروں نے ہمارے گھر میں داخل ہو کر دونو جو انو ں اجی اور ساموں کو گر فتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے ،خو اتین نے بتا یا کہ ہم گذ شتہ رات سے اب تک شہر بھر کے تھا نو ں کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن ہما رے گر فتار نو جو ان کسی بھی تھا نہ پر موجود نہیں ہیں اور اہلکاروں نے دونو ں نو جو انو ں کو غا ئب کر دیا ہے جبکہ دونوں نو جو ان بے گنا ہ ہیں اور کسی بھی طر ح کی غیر اخلاقی سرگر میوں میں ملوث نہیں ہیں ،انہو ںنے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی حیدرآباد سے اپیل کی کہ معاملے کا نو ٹس لیکر ہما رے گرفتار بے گنا ہ نوجو انوں کوفوری طو رپر رہا کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے ۔

(جاری ہے)

حیدرآباد کے قریب ٹنڈ و جا م کے علا قے راہو کی کے رہائشیوں کی جا نب سے علا قہ کے با اثر افراد اور راہو کی پو لیس کی زیا دتیوں کے خلاف حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا گیا ،اس موقع پر سکندر ملاح اور دلبر ملاح سمیت دیگر نے الزام عائد کر تے ہوئے بتا یا کہ راہو کی پولیس نے علا قہ کے بااثر کو نسلر کے کہنے پر ہم غریب لو گو ں کے خلاف جھو ٹے کیس درج کرکے ہمیں ہر اساں کر رہی ہے اور با اثر کونسلر راہو کی پو لیس سے ملی بھگت کرکے ہمیں مضر صحت مین پو ری فروخت کر نے کیلئے اور بھتہ دینے کیلئے دبا ئو ڈال رہے ہیں اور انکار پر ہما رے خلاف جھوٹے کیس درج کرکے ہمیں بلا جواز پر یشان کیا جا رہا ہے اور جعلی مقابلے میں نقصان پہنچے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ،انہو ںنے ایس ایس پی حیدرآباد سمیت ارباب اختیا ر سے اپیل کی کہ معاملے کانو ٹس لیکر ہمیں تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں