واپڈا ملازمین کے آل پاکستان ریوینیو کنونشن کا انعقاد 18دسمبر کو لاہور میںہوگا

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:06

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) 18دسمبر کو لاہور میں واپڈا ملازمین کا آل پاکستان ریوینیو کنونشن کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں واپڈا کی آمدنی کو پیداکرنے والے ملازمین جو ادارے کو اپنی محنت سے سرمائے کی ادائیگی کوآگے بڑھاتے ہیں اس پروگرام میں پھر پوراندوز میں اپنی شرکت کویقینی بنائیں کیونکہ کنونشن میں ریوینیو اسٹاف کے بنیادی مسائل ، ریوینیو آفیسر کو اسکیل نمبر 18،کمرشل سپرنٹنڈینٹ کو اسکیل 17اور بطور آر او میں ترقی،کمرشل اسٹاف کو خصوصی الائونس ،کمرشل،ایل ڈی سی کوکمرشل اسسٹنٹ ترقی بل تقسیم کارکو5روپے فی بل اور چھٹی کے دن اسکو آف ڈے بھی دیاجائے ،تمام ملازمین کووزیر اعظم کی جانب سے انصارف کارڈ کی طرزپر صحت کارڈ کا اجراء ،رجہ چہارم ملازمین کو یوٹیلیٹی الائونس ،اسٹاف کی کمی کوپورا کیاجائے،ان خیالات کااظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی ای)کے صوبائی سیکریٹری اقبال احمد خان نے لیبر ہال حیدرآباد میں لاہور میں ہونے والے 18دسمبر 2019کو کل پاکستان کنونشن برائے ریوینیو اسٹاف ہونے والے پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دیگر صوبائی عہدیداران ملک سلطان علی،اعظم خان،محمد حنیف خان،رفیع الدین شاہ،عبدالمناف نظامانی،اسد اللہ،عبدالوحید پٹھان،اعجاز شیروانی،فرید احمد ،نعیم بھائی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقبال احمد خان نے مزید کہا کہ آپکی یونین مسلسل جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور ہمارے قائدین کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ملازمین کو زیادہ سے زیادہ مراعاتیں دلائی جائیں اور انہیں خوشحالی کی جانب گامزن رکھا جائے ۔

یہ ہی وجہ ہے کہ یونین نے مرکزی سطح پر لاہور میں 18دسمبر بروز بدھ ’’آل پاکستان ریوینیو دفاتر‘‘کاکنونشن رکھا ہے جس میں جہاں ملک بھر سے ریوینیو دفاتر کے ملازمین شرکت کرینگے وہیں سندھ سے تعلق رکھنے والے شرکاء بھی اس میں بھرپور انداز میں شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ آپکے مسائل آپکے توسط سے ذاتی طورپر مرکرزی قائدین کے سامنے پیش ہوںاس کنونشن کے حوالے سے یونین نے ایک ایجنڈہ ترتیب دیاہے جس میں جونکات شامل کیے گئے ان میں (تمام کمپنیز میں کمرشل ڈائریکٹوریٹ کمرشل پروسیجر کے مطابق فعال بنا کرواپڈا اتھارٹی کے سامنے جوابدیدہ بنایا جائے،ریونیو آفیسر کواسکیل نمبر 18دیا جائے،کمرشل سپرنٹنڈنٹ کو بغیر شرائط اسکیل نمبر 17دیاجائے اور پروموشن بطور ROکی جائے،سینئر کمرشل اسسٹنٹ کواسکیل نمبر 17دیکر BCSاورDSCکی خالی سیٹیں پُر کی جائیں،کمرشل اسٹاف کوبھی دوسرے کیڈروں کی طرح کمپیوٹر /کمرشل الائونس مبلغ۔

5000/دیاجائے،یونین سے معاہدہ کے تحت کمرشل اسسٹنٹ کو ترقی دے کر آر اولگایاجائے،تمام ایل ڈی سی کوکمرشل اسسٹنٹ پروموٹ کیاجائے،یونین اور اتھارٹی سے معاہدے کے مطابق بل دسٹری بیوٹرز کو 5روپے فی بل پرعملدرآمد کروایاجائے،ڈگری ہولڈرز بل ڈسٹری بیوٹرز کو ایل ڈی سی ریونیو پروموٹ کیاجائے ،سینئر بل ڈسٹری بیوٹرز کومیٹر ریڈرز کی طرز پر ٹائم سکیل نمبر 9دیا جائے،ہر ریٹائرڈ ہونے والے ملازم کا ایک بچہ محکمہ میں ضرور بھرتی کیاجائے،شیڈول تعطیل کے دن بل تقسیم کروانے پر چھٹی دلوائی جائے،بل ڈسٹری بیوٹرز کوبھی محکمہ ڈاک کے ملازمین کی طرح موٹر سائیکل دیا جائے،ریوینیو دفاتر میں اسٹاف کی کمی کوپورا کیاجائے ،درجہ چہارم ملازمین کو یوٹیلٹی الائونس دیاجائے،تمام ملازمین کو وزیراعظم کے صحت انصاف کارڈ کی طرز پر صحت انصاف کارڈ جاری کیے جائیں،کمرشل اکائونٹنٹ اور آڈٹ اسٹاف ملازمین کوسیکرٹریٹ /یوٹیلٹی/کمرشل اور کمپیوٹر الائونس دیاجائی)۔

اجلاس سے دیگر رہنمائوں ملک سلطان علی، اعظم خان، محمد حنیف خان، رفیع الدین شاہ ، اسد اللہ خان، اعجاز شیروانی وغیرہ نے بھی خطاب کیا

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں