حیدرآباد پولیس کی کاروائی ،بھاری تعداد میں کالج و یونیورسٹی کی جعلی ڈگریاں، سرٹیفکیٹ، دیگر دستاویزات، جعلی مہریں برآمد ، ایک ملزم گرفتار

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:23

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) حیدرآباد پولیس نے کاروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں کالج و یونیورسٹی کی جعلی ڈگریاں، سرٹیفکیٹ، دیگر دستاویزات، جعلی مہریں برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

اے سیکشن پولیس نے ایس ایچ او کی سرکردگی میں دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر یونٹ نمبر 11 لطیف آباد کے قریب سے اسکول و کالج کی جعلی ڈگریاں اور جعلی دستاویزات بنانے والے جعلساز عدنان غالب ولد غالب حسین سکنہ دامن کوہسار کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم سے بڑی تعداد میںاسکول، کالج اور یونیورسٹی کی جعلی ڈگریاں و سرٹیفکیٹس، جعلی مہریں، جعلی اسٹامپ پیپرز و دستاویزات، کمپیوٹر، پرنٹر، اسکینر، ایل سی ڈی اور دیگر سامان برآمد کر لیا، جعلساز عدنان غالب ولد غالب حسین کے خلاف تھانہ اے سیکشن پر ایف آئی آر نمبر 255/2019 زیردفعہ 420,468,471 درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں