صدر پاک سرزمین پارٹی انیس قائم خانی سے لطیف آباد میں معززین و سماجی رہنمائوں کی ملاقات

اتوار 15 دسمبر 2019 20:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2019ء) صدر پاک سرزمین پارٹی انیس احمد قائم خانی سے پاکستان ہائوس لطیف آباد میں حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معززین و سماجی رہنمائو ں نے ملاقات کی اور انہیں حیدرآباد میں سردی شروع ہوتے ہی گیس لوڈشیڈنگ اور گیس کے پریشر کی کمی کی شکایت عام ہونے کی وجوہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے گھروں میں کھانا بنانے اور دیگر کام نمٹانے میں سخت مشکل پیش آرہی ہیں مساجد میں گیز ربند ہوگئے ہیں جس سے نمازیوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے، انیس قائم خانی نے کہا کہ ہماری حکومت اور انتظامیہ کو عوام کی تکلیف کا احساس ہی نہیں ہے گرمیوں میں بجلی کا نہ ہونا اور سردیوں میں گیس کا غائب ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ متعلقہ ادارے اس سلسلے میں کوئی کام نہیں کرتے، انہوں نے سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا کہ گیس پریشر کو ٹھیک کرنے اور گیس لوڈشیڈنگ فوراً ختم کی جائے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں