حیدرآباد میں گیس سلنڈر فروخت کرنے والے دکانداروں کے ڈی آئی جی اور کمشنر حیدرآباد سے مذاکرات کامیاب

جمعہ 17 جنوری 2020 23:53

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2020ء) حیدرآباد میں گیس سلنڈر فروخت کرنے والے دکانداروں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے ہراساں کرنے کے معاملے پر ڈی آئی جی اور کمشنر حیدرآباد سے مزاکرات کامیاب ہونے کی خوشی میں پریس کلب سے ریلی نکالی، آل حیدرآباد ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرس ایسوسی ایشن ضلع حیدرآباد کے صدر نواب خان‘ اسلام خان‘ محمد عدیل قریشی اوردیگر کے ساتھ ریلی میں پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالجبار خان نے بھی اظہار یکجہتی کے طور پر شرکت کی، رہنماؤں نے گذشتہ 5 روز سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے خلاف جاری شٹر ڈاؤن ہڑتال کے خاتمے کا علان کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے اور ہم اس خوشی میں شہریوں کو گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس کی قیمت میں رعائت دیں گے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں