ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد عبدالغنی سومرو کا سول ہسپتال حیدرآباد کا اچانک دورہ

جمعہ 17 جنوری 2020 23:58

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد عبدالغنی سومرو نے جمعہ کو سول ہسپتال حیدرآباد کا اچانک دورہ کیا اور پروفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی بائیومیٹرک حاضری کا ریکارڈ چیک کیا، سیشن جج نے ڈاکٹرز کے ڈریس نہ پہننے پر برہمی کا اظہار کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ پروفیسرز سمیت ڈاکٹرز کی بائیومیٹرک حاضری کو سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق یقینی بنایا جائے اور ڈاکٹرز اپنا ڈریس کوڈ لازمی پہنیں، سیشن جج عبدالغنی سومرو نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں